QR CodeQR Code

جامعہ عبدالولی خان کے 274 برطرف ملازمین کا احتجاجی دھرنا جاری

29 Jun 2018 22:49

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں قانون کے مطابق بھرتی کیا گیا تھا اور 2 سالوں سے وہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ سابق وائس چانسلر نے انکی مستقلی کے احکامات جاری کئے تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا سے فیصلہ کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین نے دھمکی دی کہ مطالبہ پورا نہ ہونے پر گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عبدالولی خان کے برطرف کئے گئے 274 ملازمین نے ملازمت ختم ہونے کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کر دیا۔ جامعہ کے وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے جاری دھرنے میں مرد ملازمین کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شامل ہیں۔ دھرنا کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں قانون کے مطابق بھرتی کیا گیا تھا اور 2 سالوں سے وہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ سابق وائس چانسلر نے ان کی مستقلی کے احکامات جاری کئے تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا سے فیصلہ کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین نے دھمکی دی کہ مطالبہ پورا نہ ہونے پر گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی انکوائری کی رپورٹ آنے پر گذشتہ روز سینڈیکیٹ اجلاس میں غیر قانونی طریقے سے بھرتی کئے گئے 274 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 734513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/734513/جامعہ-عبدالولی-خان-کے-274-برطرف-ملازمین-کا-احتجاجی-دھرنا-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org