QR CodeQR Code

پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈار میں آگئی، افسران کی تحقیقات شروع

30 Jun 2018 18:08

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کیلئے بلٹ پروف اور سردیوں کی جیکٹس کی خریداری میں بڑے پیمانوں پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد پنجاب پولیس کیخلاف نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے ایک اعلٰی سابق افسر کی رپورٹ پر نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیب لاہور نے پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کیلئے بلٹ پروف اور سردیوں کی جیکٹس کی خریداری میں بڑے پیمانوں پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے جس  کے بعد پنجاب پولیس کیخلاف نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے ایک اعلٰی سابق افسر کی رپورٹ پر نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے بہت سے سابق اور موجودہ اعلٰی افسران کی بھی گرفتاری کا امکان ہے۔ ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ کرپٹ افسران کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں جلد ہی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گے۔ دوسری جانب پنجاب پولیس نے شہداء اور زخمیوں کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کر دی ہے جس سے شہداء کے لواحقین کو امداد فراہم کی جائے گی جبکہ سانحہ رائیونڈ سمیت دیگر دہشتگردی کے واقعات میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 734713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/734713/پنجاب-پولیس-بھی-نیب-کے-ریڈار-میں-ا-گئی-افسران-کی-تحقیقات-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org