QR CodeQR Code

گلگت میں نیب کی کارروائی میں تیزی، اسلحہ سکینڈل میں مقامی شہری گرفتار

2 Jul 2018 12:49

ملزم نے غیر قانونی اسلحہ کی فراہمی میں محکمہ ایکسائز کے حکام اور کنٹریکٹر سلیم اینڈ سنز کے درمیان مڈل مین کا کردار ادا کیا، کنٹریکٹر سلیم اینڈ سنز نے اسکے ذریعے سے غیر معیاری اسلحہ زیادہ قیمت پر محکمہ ایکسائز کو فراہم کیا۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے گلگت بلتستان میں کارروائیاں تیز کر دیں، ایک ہفتے کے دوران مختلف کیسز میں سرکاری افسران سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ آج نیب سب آفس گلگت نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اسلحہ سکینڈل میں شہباز احمد نامی گلگت کے شہری کو گرفتار کرلیا۔ نیب گلگت سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملزم نے سکینڈل میں غیر قانونی اسلحہ کی فراہمی میں محکمہ ایکسائز کے حکام اور کنٹریکٹر سلیم اینڈ سنز کے درمیان مڈل مین کا کردار ادا کیا، کنٹریکٹر سلیم اینڈ سنز نے اس کے ذریعے سے غیر معیاری اسلحہ زیادہ قیمت پر محکمہ ایکسائز کو فراہم کیا، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ملزم کو نیب کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سے اس کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلحہ سکینڈل میں محکمہ ایکسائز میں سابق سیکرٹری سمیت کئی افسران پہلے ہی نیب کی حراست میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 735192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735192/گلگت-میں-نیب-کی-کارروائی-تیزی-اسلحہ-سکینڈل-مقامی-شہری-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org