0
Monday 2 Jul 2018 12:49

گلگت میں نیب کی کارروائی میں تیزی، اسلحہ سکینڈل میں مقامی شہری گرفتار

گلگت میں نیب کی کارروائی میں تیزی، اسلحہ سکینڈل میں مقامی شہری گرفتار
اسلام ٹائمز۔ نیب نے گلگت بلتستان میں کارروائیاں تیز کر دیں، ایک ہفتے کے دوران مختلف کیسز میں سرکاری افسران سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ آج نیب سب آفس گلگت نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اسلحہ سکینڈل میں شہباز احمد نامی گلگت کے شہری کو گرفتار کرلیا۔ نیب گلگت سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملزم نے سکینڈل میں غیر قانونی اسلحہ کی فراہمی میں محکمہ ایکسائز کے حکام اور کنٹریکٹر سلیم اینڈ سنز کے درمیان مڈل مین کا کردار ادا کیا، کنٹریکٹر سلیم اینڈ سنز نے اس کے ذریعے سے غیر معیاری اسلحہ زیادہ قیمت پر محکمہ ایکسائز کو فراہم کیا، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ملزم کو نیب کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سے اس کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلحہ سکینڈل میں محکمہ ایکسائز میں سابق سیکرٹری سمیت کئی افسران پہلے ہی نیب کی حراست میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 735192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش