QR CodeQR Code

پشاور، سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے آنے والا جوڑا لاپتہ

4 Jul 2018 13:09

نجی چینل کا رپورٹر محمود ریاض اپنی اہلیہ نازیہ محمود کے ہمراہ 30 جون کو پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے کراچی سے پشاور پہنچا تھا، جہاں سے انہوں نے چترال کیلئے سفر کرنا تھا، تاہم انکا اپنے خاندان سے گذشتہ 4 دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کیلئے آنے والا جوڑا پشاور میں پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ نجی چینل کا رپورٹر محمود ریاض اپنی اہلیہ نازیہ محمود کے ہمراہ 30 جون کو پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے کراچی سے پشاور پہنچا تھا، جہاں سے انہوں نے چترال کیلئے سفر کرنا تھا، تاہم ان کا اپنے خاندان سے گذشتہ 4 دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ خاندان کے افراد نے پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 735603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735603/پشاور-سیاحتی-مقامات-کی-سیر-کیلئے-آنے-والا-جوڑا-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org