QR CodeQR Code

کراچی میں رواں ماہ مون سون بارش کا دوسرا مرحلہ متوقع

8 Jul 2018 18:48

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے شہر میں محکمہ موسمیات سے منسوب 10 جولائی کو ہونے والی موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی نفی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں رواں ماہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں مون سون کی بارشوں کے دوسرے مرحلے کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے شہر میں محکمہ موسمیات سے منسوب 10 جولائی کو ہونے والی موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی نفی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران مون سون کی بارشوں کا کوئی امکان موجود نہیں ہے، جولائی کے وسط سے لیکر تیسرے ہفتے کے درمیان مون سون بارشوں کے دوسرے مرحلے (اسپیل) کا امکان دیکھ رہے ہیں، مگر اس حوالے سے ٹھوس پیش گوئی سسٹم داخل ہونے کے 3 روز قبل ممکن ہوگی۔ عبدالرشید کے مطابق رواں سال بھی شہر کراچی میں بارشوں کے بہت زیادہ ہیوی سسٹم کی توقع نہیں کر رہے، درمیان بارشوں کا امکان موجود ہے، ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5، جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ آج (اتوار) کو شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہے گا، شہر کے کئی علاقوں میں بوندباندی بھی ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 736536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736536/کراچی-میں-رواں-ماہ-مون-سون-بارش-کا-دوسرا-مرحلہ-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org