QR CodeQR Code

اسٹیٹ بینک کے تمام ملازمین کی 2 دن کی تنخواہیں ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

10 Jul 2018 17:01

کراچی میں اسٹیٹ بینک حکام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آبی ذخائر کسی بھی ملک کیلئے اہم ہیں، پانی آج کا نہیں آنے والی نسلوں کا مسئلہ ہے، آبی ذخائر کیلئے فنڈز بینکوں کی 16 ہزار برانچوں میں جمع ہو سکتے ہیں، جبکہ فنڈز کی معاونت میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے بھی تمام ملازمین کی 2 دن کی تنخواہیں ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیٹ بینک حکام نے دیامیر بھاشا ڈیم کے حوالے سے پریس کانفرنس میں تمام ملازمین کی 2 دن کی تنخواہیں ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آبی ذخائر کسی بھی ملک کیلئے اہم ہیں، پانی آج کا نہیں آنے والی نسلوں کا مسئلہ ہے، آبی ذخائر کیلئے فنڈز بینکوں کی 16 ہزار برانچوں میں جمع ہو سکتے ہیں، جبکہ فنڈز کی معاونت میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک شمس الحسن نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اور تمام ملازمین کی 2 روز کی تنخواہیں فنڈز میں دی جائیں گی، جبکہ حبیب بینک کے سربراہ نے ڈیم کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے دو ڈیمز دیامیر بھاشا اور مہمند کی تعمیر کیلئے فنڈز قائم کئے ہیں، جس میں کیش، چیک، پرائز بانڈ سمیت سونے چاندی کی شکل میں بھی عطیات بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 736961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736961/اسٹیٹ-بینک-کے-تمام-ملازمین-کی-2-دن-تنخواہیں-ڈیم-فنڈ-میں-دینے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org