QR CodeQR Code

13 جولائی کو کرم کی سیاسی فضاء مکمل طور پر تبدیل ہو جائیگی، سید اقبال میاں

11 Jul 2018 14:32

میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کیجانب سے 13جولائی کے جلسے کیلئے باقاعدہ اجازت نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ این اے 46 قبائلی ضلع کرم سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید اقبال میاں کا کہنا ہے کہ رواں مہینے کی 13 تاریخ کو ہونے والے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔ میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے 13 جولائی کے جلسے کیلئے باقاعدہ اجازت نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 تاریخ کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پاراچنار میں مین ٹل روڈ پر واقع سپورٹس کمپلیکس میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ عام کیلئے پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم کی جانب سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پارٹی ورکرز گھر گھر جاکر عوام کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کے مطابق اس جلسہ عام سے کرم کی سیاسی فضاء مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گی جبکہ 25 جولائی کو علاقے کی عوام ان کے حق میں اپنی قیمتی رائے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 737139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737139/13-جولائی-کو-کرم-کی-سیاسی-فضاء-مکمل-طور-پر-تبدیل-ہو-جائیگی-سید-اقبال-میاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org