QR CodeQR Code

خیالی وزیراعظم کا خواب 25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا، مولا بخش چانڈیو

11 Jul 2018 20:13

ایک بیان میں ترجمان پی پی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی باریاں نہیں عوام سے ووٹ لیتی ہے، عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے چور دروازے کا متلاشی ہے، یہ خان صاحب کا آخری الیکشن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خیالی وزیراعظم کا خواب 25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے، پاکستان پیپلز پارٹی باریاں نہیں عوام سے ووٹ لیتی ہے۔ ایک بیان میں ترجمان پی پی مولا بخش چانڈیو نے عمران خان کے بیان پر کرارا جواب دیا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خیالی وزیراعظم کا خواب 25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے، عمران نے ثابت کر دیا کہ عقل عمر اور اخلاق کا کوئی درجہ نہیں، جس کے پاس منشور نہ ہو وہ گالم گلوچ ہی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی باریاں نہیں عوام سے ووٹ لیتی ہے، عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے چور دروازے کا متلاشی ہے، یہ خان صاحب کا آخری الیکشن ہے۔


خبر کا کوڈ: 737192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737192/خیالی-وزیراعظم-کا-خواب-25-جولائی-کو-ٹوٹ-جائے-گا-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org