QR CodeQR Code

سراج الحق کا غلام احمد بلور کو فون، ہارون بلور کی شہادت پر اظہار تعزیت

12 Jul 2018 01:35

ٹیلی فونک گفت گو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ صرف اے این پی پر نہیں، پورے ملک پر حملہ ہے۔ سراج الحق نے غلام احمد بلور سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اور پوری قوم آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو ٹیلی فون کیا اور پشاور بم دھماکہ کی شدید مذمت اور ہارون بلور و دیگر شہدا کی شہادت پر غلام احمد بلور سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ حملہ صرف اے این پی پر نہیں، پورے ملک پر حملہ ہے۔ سراج الحق نے غلام احمد بلور سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اور پوری قوم آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ سراج الحق نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور غم زدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 737246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737246/سراج-الحق-کا-غلام-احمد-بلور-کو-فون-ہارون-کی-شہادت-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org