0
Thursday 12 Jul 2018 01:35

سراج الحق کا غلام احمد بلور کو فون، ہارون بلور کی شہادت پر اظہار تعزیت

سراج الحق کا غلام احمد بلور کو فون، ہارون بلور کی شہادت پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو ٹیلی فون کیا اور پشاور بم دھماکہ کی شدید مذمت اور ہارون بلور و دیگر شہدا کی شہادت پر غلام احمد بلور سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ حملہ صرف اے این پی پر نہیں، پورے ملک پر حملہ ہے۔ سراج الحق نے غلام احمد بلور سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اور پوری قوم آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ سراج الحق نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور غم زدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 737246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش