QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف کشمیری خواتین کا احتجاج

12 Jul 2018 08:34

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق الاسلام کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں خواتین پر تشدد اور بھارتی فوج کی جانب سے جنسی حملے شرمناک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی، صوفی فہمیدہ، ناہیدہ نسرین کی گرفتاری اور تہاڑ جیل دہلی منتقلی سمیت جموں کشمیر کے اندر دیگر خواتین کو ہراساں کرنے اور ان پر ڈھائے جانیوالے مظالم کیخلاف کشمیری خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔ شرکاء نے دارالحکومت میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فارجسٹس اینڈ ہیومن رائٹس مشتاق الاسلام، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر غزالی، امتیاز احمد لون و دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں خواتین پر تشدد اور بھارتی فوج کی جانب سے جنسی حملے شرمناک ہیں، کشمیری خواتین کو دور دراز جیلوں میں بند کر کے پریشان کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 737271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737271/مقبوضہ-کشمیر-میں-مظالم-کیخلاف-کشمیری-خواتین-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org