QR CodeQR Code

اے این پی اور ایم کیو ایم بدستور دہشتگردی کے نشانے پر ہیں، خالد مقبول صدیقی

15 Jul 2018 18:47

بلور ہاؤس پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور کنونیئر نے کہا کہ کوئی جماعت نہیں چاہتی کہ عوام کی جان کو خطرے میں ڈال کر مہم چلائی جائے، ہم میں سے کسی کو بھی کرپشن زدہ جمہوریت قابل قبول نہیں ہے، نگران حکومت کے پاس صرف پرامن الیکشن کے انعقاد کا مینڈیٹ ہے، احتسابی عمل میں تیزی کے باعث موجودہ سیٹ اپ کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، کوئی جماعت نہیں چاہتی کہ لوگوں کی جان خطرے میں ڈال کر انتخابی مہم چلائے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور کنونیئر نے بلور ہاؤس پشاور کا دورہ کیا اور ہارون بلور شہید کے صاحبزادے و اہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ کوئی انتخابی نتائج پر اُنگلی نہ اٹھائے، اے این پی اور ایم کیو ایم بدستور دہشتگردی کے نشانے پر ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرے، امید ہے حکومت وقت پر آزاد و شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے گی، سہولت یافتہ سیاسی جماعتوں کو سندھ میں کھلی چھٹی دی گئی۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کوئی جماعت نہیں چاہتی کہ عوام کی جان کو خطرے میں ڈال کر مہم چلائی جائے، ہم میں سے کسی کو بھی کرپشن زدہ جمہوریت قابل قبول نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے پاس صرف پرامن الیکشن کے انعقاد کا مینڈیٹ ہے، احتسابی عمل میں تیزی کے باعث موجودہ سیٹ اپ کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 737943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737943/اے-این-پی-اور-ایم-کیو-بدستور-دہشتگردی-کے-نشانے-پر-ہیں-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org