QR CodeQR Code

پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کے قتل پر شکاگو میں ہنگامے

17 Jul 2018 10:06

مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی گاڑیوں پر چڑھ کر انہیں نقصان پہنچایا، یاد رہے کہ امریکن پولیس کے ہاتھوں دو ہفتوں میں شہری کے قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست شکاگو میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام کے قتل پر ہنگامے پھوٹ پڑے، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پیشاب سے بھری بوتلیں پھینکیں، پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شکاگو میں پولیس کی طرف سے ایک سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر چڑھ کر انہیں نقصان پہنچایا۔ پولیس کا موقف ہے کہ مرنیوالے شخص نے اہلکار سے گن چھیننے کی کوشش کی تھی اور یہ شخص مسلح تھا اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پولیس کے ہاتھوں دو ہفتوں میں شہری کے قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 738286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738286/پولیس-کے-ہاتھوں-سیاہ-فام-قتل-پر-شکاگو-میں-ہنگامے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org