0
Tuesday 17 Jul 2018 10:06

پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کے قتل پر شکاگو میں ہنگامے

پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کے قتل پر شکاگو میں ہنگامے
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست شکاگو میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام کے قتل پر ہنگامے پھوٹ پڑے، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پیشاب سے بھری بوتلیں پھینکیں، پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شکاگو میں پولیس کی طرف سے ایک سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر چڑھ کر انہیں نقصان پہنچایا۔ پولیس کا موقف ہے کہ مرنیوالے شخص نے اہلکار سے گن چھیننے کی کوشش کی تھی اور یہ شخص مسلح تھا اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پولیس کے ہاتھوں دو ہفتوں میں شہری کے قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 738286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش