QR CodeQR Code

ایران امریکہ کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلائے گا، محمد جواد ظریف

17 Jul 2018 19:46

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، ایران نے بین الاقوامی عدالت میں شکایت کی ہے کہ امریکہ نے یکطرفہ پابندیوں کے ذریعے غیر قانونی اقدام انجام دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ ایران نے امریکہ کے خلاف یکطرفہ غیر قانونی پابندیاں لگانے پر شکایت کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ان قوانین اور سفارتی اقدار کی پامالی کے خلاف ایران قانون کی حاکمیت پر یقین رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ نے امریکہ کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی عادت کے خلاف بین الاقوامی برادری کو مقابلے  کی دعوت دی۔


خبر کا کوڈ: 738479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738479/ایران-امریکہ-کے-خلاف-بین-الاقوامی-عدالت-میں-مقدمہ-چلائے-گا-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org