QR CodeQR Code

10 سال بھٹو کے نام پر ووٹ دیا لیکن بدلے میں کچھ بھی نہیں ملا، ڈاکٹر صفدر عباسی

17 Jul 2018 23:49

لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سابق پی پی رہنما نے کہا کہ نوڈیرو اور گڑھی خدا بخش بھٹو کو قبضہ خوروں سے چھڑانا ہے، جس کے لئے عوام ہمارا ساتھ دیں تاکہ چوروں، لٹیروں اور عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کو شکست دے سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ جی ڈی اے کی جانب سے میرو خان کے صوبائی حلقے پی ایس 15 پر نامزد امیدوار اور سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ دس سال بھٹو کے نام پر ووٹ دیا لیکن بدلے میں کچھ ملا بھی نہیں، آج کے کسان کا معاشی قتل کیا گیا ہے، حساب کے دن بھی قریب آ چکے ہیں۔ حلقے کے گاؤں ماہی مکول، سوایو پھل، گاؤں حاصلا، کمال خان چانڈوی، ڈرب چانڈیو اور دیگر علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی ذاتی مفاد کے لئے سیاست نہیں کی، ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن عوام کے مستقبل کو سنوارنے کا سنہری موقع ہے، اگر سوچ سمجھ کر ووٹ دیا جائے تو پورے سندھ کی حالت بدل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوابشاہ کے جلسے نے ہمارے مخالفوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں، ہمیں ابھی اور کچھ کرنا ہے، نوڈیرو اور گڑھی خدا بخش بھٹو کو قبضہ خوروں سے چھڑانا ہے، جس کے لئے عوام ہمارا ساتھ دیں تاکہ چوروں، لٹیروں اور عوامی کے حقوق غضب کرنے والوں کو شکست دے سکیں۔


خبر کا کوڈ: 738514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738514/10-سال-بھٹو-کے-نام-پر-ووٹ-دیا-لیکن-بدلے-میں-کچھ-بھی-نہیں-ملا-ڈاکٹر-صفدر-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org