0
Tuesday 17 Jul 2018 23:49

10 سال بھٹو کے نام پر ووٹ دیا لیکن بدلے میں کچھ بھی نہیں ملا، ڈاکٹر صفدر عباسی

10 سال بھٹو کے نام پر ووٹ دیا لیکن بدلے میں کچھ بھی نہیں ملا، ڈاکٹر صفدر عباسی
اسلام ٹائمز۔ جی ڈی اے کی جانب سے میرو خان کے صوبائی حلقے پی ایس 15 پر نامزد امیدوار اور سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ دس سال بھٹو کے نام پر ووٹ دیا لیکن بدلے میں کچھ ملا بھی نہیں، آج کے کسان کا معاشی قتل کیا گیا ہے، حساب کے دن بھی قریب آ چکے ہیں۔ حلقے کے گاؤں ماہی مکول، سوایو پھل، گاؤں حاصلا، کمال خان چانڈوی، ڈرب چانڈیو اور دیگر علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی ذاتی مفاد کے لئے سیاست نہیں کی، ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن عوام کے مستقبل کو سنوارنے کا سنہری موقع ہے، اگر سوچ سمجھ کر ووٹ دیا جائے تو پورے سندھ کی حالت بدل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوابشاہ کے جلسے نے ہمارے مخالفوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں، ہمیں ابھی اور کچھ کرنا ہے، نوڈیرو اور گڑھی خدا بخش بھٹو کو قبضہ خوروں سے چھڑانا ہے، جس کے لئے عوام ہمارا ساتھ دیں تاکہ چوروں، لٹیروں اور عوامی کے حقوق غضب کرنے والوں کو شکست دے سکیں۔
خبر کا کوڈ : 738514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش