QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پشاور بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

19 Jul 2018 19:02


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے نیب خیبر پختونخوا کو پشاور میٹرو بس منصوبے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایسی فرم کو  ٹھیکا دیا گیا جو دیگر صوبوں میں بلیک لسٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں کرپشن تحقیقات کیس کا محفوظ تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلی فیصلے میں نیب خیبر پختونخوا کو بی آر ٹی پراجیکٹ کی انکوائری کا حکم دیدیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ منصوبے کی لاگت 49 بلین سے بڑھ کر 67 بلین تک کیسے جا پہنچی، تحقیقات کی جائیں کہ منصوبے کا ٹھیکہ ایک ایسی فرم کو کیوں دیا گیا جو دیگر صوبوں میں بلیک لسٹ ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ دیگر عوامی منصوبوں کے فنڈ بی آر ٹی پر کیوں لگائے گئے، منصوبہ مقرر تاریخ 24 جون تک مکمل کیوں نہیں ہوا، نیب واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے رپورٹ 5 ستمبر کو پیش کرے۔ یاد رہے کہ بی آر ٹی میں مبینہ کرپشن کے خلاف جے یو آئین (ف) کے رہنما مولانا امان اللہ حقانی نے رٹ دائر کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 738910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738910/پشاور-ہائیکورٹ-نے-نیب-کو-بس-منصوبے-کی-تحقیقات-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org