QR CodeQR Code

کشمیریوں کو آزادانہ مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے، مسعود خان

20 Jul 2018 09:29

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کاکہنا تھا کہ ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر حق خودارادیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد یوم الحاق پاکستان کے موقع پر کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں جسٹس (ر) سید شریف حسین بخاری، جسٹس (ر) خلیل الرحمان، مجیب الرحمن شامی، شاہد رشید، بیگم صفیہ اسحق اور مولانا شافی جوش نے بھی شرکت کی۔ صدر نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائی غلامی میں جکڑے ہیں۔ مسئلے کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ رائے شماری سے کشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینا ہے۔ حق خودارادیت مانگنے پر انہیں گولیوں سے چھلنی، تشدد کا نشانہ اور پیلٹ گنوں سے بینائی سے محروم کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 738984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738984/کشمیریوں-کو-ا-زادانہ-مستقبل-کا-فیصلہ-کرنے-دیا-جائے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org