QR CodeQR Code

ہارون بلور کی اہلیہ نے کے پی حکومت کیجانب سے ملنے والا امدادی چیک واپس کر دیا

20 Jul 2018 12:15

مسز ہارون بلور نے کہا کہ میرے شوہر نے وطن کی خاطر جان قربان کی جسکی کوئی قیمت نہیں، بلور فیملی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شہید ہارون بلور کی بیوہ نے صوبائی حکومت کا بھجوایا گیا چیک واپس کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہارون بلور نے وطن کی خاطر جان قربان کی جس کی کوئی قیمت نہیں۔ صوبائی حکومت نے گذشتہ روز سانحہ یکہ توت میں شہید ہونے والے ورثاء کو امدادی چیک جاری کئے، جن میں 5 لاکھ روپے مالیت کا چیک اے این پی کے رہنما اور پی کے 78 کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور شہید کی بیوہ کو بھی بھجوایا گیا، جو شہید کی بیوہ نے صوبائی حکومت کو واپس کر دیا۔ مسز ہارون بلور نے کہا کہ بلور فیملی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ میرے سسر بشیر احمد بلور کو دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں شہید کیا اور اب میرے شوہر کو بھی اپنی وحشت کا نشانہ بنایا تاہم بلور فیملی ان بزدلانہ کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی اور جرات اور دلیری سے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے وطن کی خاطر جان قربان کی ہے اور ان کی شہادت انمول ہے۔


خبر کا کوڈ: 738998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738998/ہارون-بلور-کی-اہلیہ-نے-کے-پی-حکومت-کیجانب-سے-ملنے-والا-امدادی-چیک-واپس-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org