0
Friday 20 Jul 2018 12:15

ہارون بلور کی اہلیہ نے کے پی حکومت کیجانب سے ملنے والا امدادی چیک واپس کر دیا

ہارون بلور کی اہلیہ نے کے پی حکومت کیجانب سے ملنے والا امدادی چیک واپس کر دیا
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شہید ہارون بلور کی بیوہ نے صوبائی حکومت کا بھجوایا گیا چیک واپس کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہارون بلور نے وطن کی خاطر جان قربان کی جس کی کوئی قیمت نہیں۔ صوبائی حکومت نے گذشتہ روز سانحہ یکہ توت میں شہید ہونے والے ورثاء کو امدادی چیک جاری کئے، جن میں 5 لاکھ روپے مالیت کا چیک اے این پی کے رہنما اور پی کے 78 کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور شہید کی بیوہ کو بھی بھجوایا گیا، جو شہید کی بیوہ نے صوبائی حکومت کو واپس کر دیا۔ مسز ہارون بلور نے کہا کہ بلور فیملی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ میرے سسر بشیر احمد بلور کو دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں شہید کیا اور اب میرے شوہر کو بھی اپنی وحشت کا نشانہ بنایا تاہم بلور فیملی ان بزدلانہ کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی اور جرات اور دلیری سے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے وطن کی خاطر جان قربان کی ہے اور ان کی شہادت انمول ہے۔
خبر کا کوڈ : 738998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش