QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کی ڈگری بھی جعلی ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ذکر نہیں، سردار رحیم

21 Jul 2018 17:24

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حالات میں صاف اور شفاف الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، موجودہ نگراں حکومت کی مشینری اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی مشینری میں کوئی فرق نہیں ہے، اگر دھاندلی ہوئی تو سندھ کے عوام اس الیکشن کو مسترد کر دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ڈگری بھی جعلی ہے، کیونکہ آکسفرڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ رہنماؤں نے زرداری لیگ کو جنم دیکر ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پارٹی کو دفن کر دیا ہے، موجودہ حالات میں صاف اور شفاف الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، موجودہ نگراں حکومت کی مشینری اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی مشینری میں کوئی فرق نہیں ہے، اگر دھاندلی ہوئی تو سندھ کے عوام اس الیکشن کو مسترد کر دیں گے، بلاول بھٹو کی ڈگری بھی جعلی ہے، کیونکہ آکسفرڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ صفاف، شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے غیر جانبدار نگراں حکومت کا قیام آئینی تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نگراں حکومت مشینری اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی مشینری میں کوئی فرق نہیں، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، ایس ایچ اوز وہی ہیں، جو پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں مزے لوٹ رہے تھے اور ان کے پیپلز پارٹی کے سابق وزرا اور مختلف رہنمائوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افسروں کی موجودگی میں غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے۔


خبر کا کوڈ: 739249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739249/بلاول-بھٹو-کی-ڈگری-بھی-جعلی-ہے-ا-کسفورڈ-یونیورسٹی-ویب-سائٹ-پر-ذکر-نہیں-سردار-رحیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org