0
Saturday 21 Jul 2018 17:24

بلاول بھٹو کی ڈگری بھی جعلی ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ذکر نہیں، سردار رحیم

بلاول بھٹو کی ڈگری بھی جعلی ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ذکر نہیں، سردار رحیم
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ڈگری بھی جعلی ہے، کیونکہ آکسفرڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ رہنماؤں نے زرداری لیگ کو جنم دیکر ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پارٹی کو دفن کر دیا ہے، موجودہ حالات میں صاف اور شفاف الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، موجودہ نگراں حکومت کی مشینری اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی مشینری میں کوئی فرق نہیں ہے، اگر دھاندلی ہوئی تو سندھ کے عوام اس الیکشن کو مسترد کر دیں گے، بلاول بھٹو کی ڈگری بھی جعلی ہے، کیونکہ آکسفرڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ صفاف، شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے غیر جانبدار نگراں حکومت کا قیام آئینی تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نگراں حکومت مشینری اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی مشینری میں کوئی فرق نہیں، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، ایس ایچ اوز وہی ہیں، جو پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں مزے لوٹ رہے تھے اور ان کے پیپلز پارٹی کے سابق وزرا اور مختلف رہنمائوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افسروں کی موجودگی میں غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 739249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش