QR CodeQR Code

زندگی کی سب سے بڑی غلطی ریحام سے شادی تھی، عمران خان

22 Jul 2018 14:13

بنی گالہ میں برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیسری شادی سے قبل اہلیہ بشریٰ بی بی کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا تاہم اب وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کی بھرپور تیاری ہے، طاقتور کا احتساب کیے بنا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا مگر احتساب شروع ہونے پر سارے کرپٹ متحد ہو جاتے ہیں۔ عمران خان نے ملکی ترقی کے لیے چین کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے چین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔ عمران کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیسری شادی سے قبل اہلیہ بشریٰ بی بی کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا تاہم اب وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 739428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739428/زندگی-کی-سب-سے-بڑی-غلطی-ریحام-شادی-تھی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org