QR CodeQR Code

جمعیت اے این پی کیساتھ ہونیوالے انتخابی معاہدے سے مکر گئی ہے، اصغر خان اچکزئی

23 Jul 2018 10:50

چمن پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے صدر کا کہنا تھا کہ کوئی لاڈلا نہیں ہونا چاہیئے، بلکہ عوامی مینڈیٹ کیمطابق جسکو عوام اکثریت رائے سے منتخب کریں، وہی عوام کا حقیقی نمائندہ ہوتا ہے۔ عوام پچھلے پندرہ سال کا حساب کتاب سامنے رکھ کر فیصلہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور تحریک انصاف کے سینٹرل کمیٹی کے رکن نذیر احمد اچکزئی کے ہمراہ چمن پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی جانب سے اصغر خان اچکزئی کی حالیہ انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس مرتبہ ووٹ اے این پی کے امیدوار کو دینگے اور ان کے ساتھ بھرپور انتخابی مہم چلائینگے۔ اس موقع پر صوبائی صدر اے این پی اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ ووٹ ایک پرچی اور ایک دن کیلئے پرچی کا نام نہیں، بلکہ پچھلے دس پندرہ سالوں میں جو کچھ ہوا، اس کردار کو مدنظر رکھ کر استعمال کیا جانا چاہیئے۔ 2013ء کے انتخابات میں جے یو آئی (ف) نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر اے این پی کی حمایت کا تحریری معاہدہ کیا تھا۔ جے یو آئی (ف) انتخابی معاہدے سے مکر گیا ہے۔ جمعیت معاہدوں کی پاسداری نہیں کر رہا۔ معاہدے پر ان کے قائدین کے دستخط بھی موجود ہیں۔ ووٹرز کیسے ان پر اعتماد کرینگے۔؟ ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ طے پائے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی اسلامی شرعی کیا حیثیت ہے۔ 2008ء اور 2013ء کے الیکشن میں جیتنے والے لاڈلے ایک مرتبہ پھر اپنا لاڈلہ پن دہرانے کی خواہش رکھتے ہیں، مگر ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کوئی لاڈلا نہیں ہونا چاہیئے، بلکہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق جس کو عوام اکثریت رائے سے منتخب کریں، وہی عوام کا حقیقی نمائندہ ہوتا ہے۔ عوام پچھلے پندرہ سال کا حساب کتاب سامنے رکھ کر فیصلہ کریں۔ عوام کے سچے جذبوں کو مختلف ناموں سے اپنے حق میں استعمال کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 739674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739674/جمعیت-اے-این-پی-کیساتھ-ہونیوالے-انتخابی-معاہدے-سے-مکر-گئی-ہے-اصغر-خان-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org