QR CodeQR Code

ملتان، الیکشن 2018ء کا بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی کو ابراہیم خان کے ہاتھوں شکست

26 Jul 2018 14:13

شجاع آبادکے قومی اسمبلی کے حلقے158کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ابراہیم خان 83 ہزار 297 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مخالف پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی 73 ہزار 985 ووٹ حاصل کرسکے۔


اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات 2018ء میں شجاع آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے 158کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں اور ان نتائج کے مطابق یہاں سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی کو تحریک انصاف کے ابراہیم خان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شجاع آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے 158کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ابراہیم خان 83 ہزار 297 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں، جبکہ ان کے مخالف پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی 73 ہزار 985 ووٹ حاصل کرسکے، اس طرح اس حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدوار نے 9ہزار 312 ووٹوں سے کامیابی سمیٹ کر اپ سیٹ کر دیا ہے۔ اسی طرح سابق وزیراعظم کے تینوں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 740353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740353/ملتان-الیکشن-2018ء-کا-بڑا-اپ-سیٹ-یوسف-رضا-گیلانی-کو-ابراہیم-خان-کے-ہاتھوں-شکست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org