0
Thursday 26 Jul 2018 14:13

ملتان، الیکشن 2018ء کا بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی کو ابراہیم خان کے ہاتھوں شکست

ملتان، الیکشن 2018ء کا بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی کو ابراہیم خان کے ہاتھوں شکست
اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات 2018ء میں شجاع آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے 158کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں اور ان نتائج کے مطابق یہاں سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی کو تحریک انصاف کے ابراہیم خان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شجاع آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے 158کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ابراہیم خان 83 ہزار 297 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں، جبکہ ان کے مخالف پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی 73 ہزار 985 ووٹ حاصل کرسکے، اس طرح اس حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدوار نے 9ہزار 312 ووٹوں سے کامیابی سمیٹ کر اپ سیٹ کر دیا ہے۔ اسی طرح سابق وزیراعظم کے تینوں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 740353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش