QR CodeQR Code

قنیطرہ مکمل آزاد

ادلب کی آزادی اگلا ہدف ہے، بشار اسد

28 Jul 2018 12:07

گولان کی بلندیوں پر واقع شام کے اہم علاقے قنیطرہ کی مکمل آزادی کے بعد اب مسلح افواج اور مقاومتی فورسز اگلے اہم ہدف ادلب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ العربیہ السوریہ کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ صوبہ ادلب دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے اور اب اگلا ہدف یہی صوبہ ہے۔ شام کی افواج اس صوبہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کریں گی۔ بشار الاسد نے کہا ایسے تمام وائیٹ ھیلمٹ دہشت گرد جو اپنا اسلحہ سرکاری افواج کے حوالے نہیں کریں گے ان کو ختم کر دیا جائے گا۔ واضح رہے وائیٹ ھیلمٹس دہشت گرد گروپ 2013ء میں برطانیہ کی خفیہ ایجنسی MI6  کے ذریعے شام میں تشکیل پایا تھا۔ اس گروپ کے ظاہری کام انسانی حقوق کے حوالے سے اور عام عوام کی مدد کرنا ہے لیکن حقیقت میں یہ شام کی مرکزی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر نفسیاتی جنگ کے ذمہ دار ہیں۔
 
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق شام کی مسلح افواج گذشتہ روز سرحدی علاقے قنیطرہ میں داخل ہو گئی ہیں اور دوار العلم نامی شہر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فوج کی انجینئر کور قنیطرہ اور اطراف کے علاقوں میں لگائے گئی مائنز اور بمب وغیرہ کو صاف کرنے کا کام انجام دے رہی ہے۔ شام کے کنٹرول میں آنے والے قنیطرہ کے صحرائی ہسپتال میں جہاں دہشت گردوں کا علاج معالجہ کیا جاتا تھا وہاں بڑے پیمانے پر صیہونی حکومت کی طرف سے بھیجے گئے میڈیکل کا ساز و سامان اور ادویات موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 740702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740702/ادلب-کی-آزادی-اگلا-ہدف-ہے-بشار-اسد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org