0
Saturday 28 Jul 2018 12:07
قنیطرہ مکمل آزاد

ادلب کی آزادی اگلا ہدف ہے، بشار اسد

ادلب کی آزادی اگلا ہدف ہے، بشار اسد
اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ العربیہ السوریہ کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ صوبہ ادلب دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے اور اب اگلا ہدف یہی صوبہ ہے۔ شام کی افواج اس صوبہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کریں گی۔ بشار الاسد نے کہا ایسے تمام وائیٹ ھیلمٹ دہشت گرد جو اپنا اسلحہ سرکاری افواج کے حوالے نہیں کریں گے ان کو ختم کر دیا جائے گا۔ واضح رہے وائیٹ ھیلمٹس دہشت گرد گروپ 2013ء میں برطانیہ کی خفیہ ایجنسی MI6  کے ذریعے شام میں تشکیل پایا تھا۔ اس گروپ کے ظاہری کام انسانی حقوق کے حوالے سے اور عام عوام کی مدد کرنا ہے لیکن حقیقت میں یہ شام کی مرکزی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر نفسیاتی جنگ کے ذمہ دار ہیں۔
 
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق شام کی مسلح افواج گذشتہ روز سرحدی علاقے قنیطرہ میں داخل ہو گئی ہیں اور دوار العلم نامی شہر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فوج کی انجینئر کور قنیطرہ اور اطراف کے علاقوں میں لگائے گئی مائنز اور بمب وغیرہ کو صاف کرنے کا کام انجام دے رہی ہے۔ شام کے کنٹرول میں آنے والے قنیطرہ کے صحرائی ہسپتال میں جہاں دہشت گردوں کا علاج معالجہ کیا جاتا تھا وہاں بڑے پیمانے پر صیہونی حکومت کی طرف سے بھیجے گئے میڈیکل کا ساز و سامان اور ادویات موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 740702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش