QR CodeQR Code

جہانگیر ترین آج ایم کیو ایم کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دیں گے

28 Jul 2018 17:14

ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین آج کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور وفاق میں حکومت سازی کے لئے باقاعدہ شمولیت کی دعوت دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین آج ایم کیو ایم پاکستان کو حکومت سازی کے لئے شمولیت کی باقاعدہ دعوت دیں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی حکومت میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سلسلے میں گزشتہ روز پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ جہانگیر ترین نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آج ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین آج کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور وفاق میں حکومت سازی کے لئے باقاعدہ شمولیت کی دعوت دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 740791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740791/جہانگیر-ترین-ا-ج-ایم-کیو-کو-حکومت-سازی-میں-شمولیت-کی-دعوت-دیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org