QR CodeQR Code

عام انتخابات کے بعد بھی ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، صفدر عباسی

29 Jul 2018 22:15

اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی ورکرز گروپ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میری انتخابی مہم میں حصہ لینے والے ڈاکٹر سکندر جتوئی کے دو بیٹوں زمان جتوئی اور ہادی بخش جتوئی کے خلاف تھانہ کنگا پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کے سربراہ، سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ عام انتخابات خیرخوبی سے گذر گئے لیکن اس کے باوجود ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میری انتخابی مہم میں حصہ لینے والے ڈاکٹر سکندر جتوئی کے دو بیٹوں زمان جتوئی اور ہادی بخش جتوئی کے خلاف تھانہ کنگا پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے ہتھکنڈوں سے گریز کرکے ہمارے ووٹرز اور سپورٹرز کو دھمکانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 741078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741078/عام-انتخابات-کے-بعد-بھی-ہمارے-خلاف-انتقامی-کاروائیوں-کا-سلسلہ-جاری-ہے-صفدر-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org