QR CodeQR Code

لاہور کی باہمت بیٹی فجر کو آرمی چیف کیجانب سے فوج کے زیر انتظام نوکری دینے کا اعلان

31 Jul 2018 19:10

فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے دیگر لوگوں پر بھی زور دیا تھا کہ وہ بھی گھر سے نکلیں اور ووٹ ڈالنے کی اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معذوری کے باوجود 25 جولائی کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن آنے والی لاہور کی باہمت بیٹی فجر  کے لیے خصوصی اقدام کرتے ہوئے انہیں فوج کے زیر انتظام نوکری دے دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان میں اعلان کیا کہ فجر کو مزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر ترجمان نے آرمی چیف کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔ واضح رہے کہ فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے دیگر لوگوں پر بھی زور دیا تھا کہ وہ بھی گھر سے نکلیں اور ووٹ ڈالنے کی اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 741520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741520/لاہور-کی-باہمت-بیٹی-فجر-کو-آرمی-چیف-کیجانب-سے-فوج-کے-زیر-انتظام-نوکری-دینے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org