0
Tuesday 31 Jul 2018 19:10

لاہور کی باہمت بیٹی فجر کو آرمی چیف کیجانب سے فوج کے زیر انتظام نوکری دینے کا اعلان

لاہور کی باہمت بیٹی فجر  کو آرمی چیف کیجانب سے فوج کے زیر انتظام نوکری دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معذوری کے باوجود 25 جولائی کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن آنے والی لاہور کی باہمت بیٹی فجر  کے لیے خصوصی اقدام کرتے ہوئے انہیں فوج کے زیر انتظام نوکری دے دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان میں اعلان کیا کہ فجر کو مزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر ترجمان نے آرمی چیف کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔ واضح رہے کہ فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے دیگر لوگوں پر بھی زور دیا تھا کہ وہ بھی گھر سے نکلیں اور ووٹ ڈالنے کی اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 741520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش