QR CodeQR Code

ماڈل ٹائون میں معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں، سیف اللہ سدوزئی

31 Jul 2018 22:49

ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت سب سے پہلے ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالے، اپنے شہداء کے خون کا قصاص اور قاتلوں کو پھانسی پر دیکھنا ہماری زندگی کا مشن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر جنرل سیکرٹری سردار سیف اللہ خان سدوزئی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون اپنے قاتلوں کا پیچھا کرتا رہے گا، تاریخ میں جب بھی شریف برادران کا تذکرہ ہوگا انہیں ماڈل ٹائون کے قاتلوں کے طور پر یاد کیا جاتا رہے گا، جنہوں نے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی۔ آنے والی حکومت سب سے پہلے ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالے۔ ماڈل ٹائون میں معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہم اپنے شہداء کے خون سے عہدوفا نبھانے کیلئے ہر سطح تک جائیں گے۔ اپنے شہداء کے خون کا قصاص اور قاتلوں کو پھانسی پر دیکھنا ہماری زندگی کا مشن ہے۔ پوری قوم ماڈل ٹائون کے شہداء کیلئے انصاف کی منتظر ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار سیف اللہ خان سدوزئی نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹائون کے لواحقین نے ثابت کیا کہ ظالم کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں اگر مظلوم انصاف کے حصول کیلئے عزم و ہمت کی دیوار بن جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں نہ جھکا سکتی ہے اور نہ ہی خرید سکتی ہے۔ پوری قوم ماڈل ٹائون کے قاتلوں کی پھانسی کی شدت سے منتظر ہے۔ اجلاس میں سردار ریاض خان علیانی، کاشف قاضی، میجر محمد اقبال چغتائی، چوہدری اقبال یوسف، مہرشعبان ورک، ملک بشیر اعوان ایڈووکیٹ، تجمل بندیشہ، رمضان سعیدی اور دیگر نے شرکت کی۔

 


خبر کا کوڈ: 741568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741568/ماڈل-ٹائون-میں-معصوم-انسانوں-کے-خون-سے-ہولی-کھیلنے-والے-کسی-رحم-مستحق-نہیں-سیف-اللہ-سدوزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org