QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کا وفاق میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

1 Aug 2018 21:56

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو کسی کی ضرورت نہیں، ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو کسی کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی۔ ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ن لیگ کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 741802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/741802/ایم-کیو-پاکستان-کا-وفاق-میں-تحریک-انصاف-ساتھ-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org