QR CodeQR Code

خروٹ آباد واقعہ، عدالتی ٹریبونل نے کام شروع کردیا

24 May 2011 14:05

اسلام ٹائمز:جسٹس ہاشم کاکڑ کی نگرانی میں خروٹ آباد کی واقع کی تحقیقات کیلئے قائم ٹریبونل میں ایڈیشنل رجسٹرار کے دفتر میں آج صرف گواہوں کے نام درج کیے جا رہے ہیں، ایک مقامی صحافی نے اپنے نام کا اندراج کروا دیا


کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔کوئٹہ میں خروٹ آباد واقعے پر قائم عدالتی ٹریبونل نے کام شروع کردیا۔ عدالتی کمیشن کے سامنے ایک گواہ نے اپنا نام درج کروا دیا۔ خروٹ آباد میں ہونے والے واقعے کی فوٹیج بھی عدالتی ٹریبونل کے حوالے کی گئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی نگرانی میں خروٹ آباد کی واقع کی تحقیقات کیلئے قائم ٹریبونل میں ایڈیشنل رجسٹرار کے دفتر میں آج صرف گواہوں کے نام درج کیے جا رہے ہیں، ایک مقامی صحافی نے اپنے نام کا اندراج کروا دیا۔ گواہوں کے نام درج ہونے کے بعد عدالتی ٹریبونل باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے گا۔ گزشتہ روز پانچوں غیر ملکیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی تھی۔ رپورٹ میں ہلاک ہونے والے پانچ غیر ملکیوں کو چھپن گولیاں لگیں اور انکے جسموں سے اکیس گولیاں برآمد ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 74189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/74189/خروٹ-آباد-واقعہ-عدالتی-ٹریبونل-نے-کام-شروع-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org