QR CodeQR Code

سرعام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے تو تحریک انصاف مزید کئی نشستیں کھو بیٹھے گی، بختاور بھٹو

3 Aug 2018 17:00

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر دیئے گئے اپنے پیغام میں رہنما پی پی نے کہا کہ قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کی اجازت دی گئی تو سب کھل کر سامنے آجائے گا، جہاں 10 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی میں ووٹوں کا فرق آیا، گنتی زبردستی رکوا دی گئی، دھاندلی سرعام اور کھلم کھلا ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر سر عام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے تو تحریک انصاف مزید کئی نشستیں کھو بیٹھے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کی اجازت دی گئی تو سب کھل کر سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں 10 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی میں ووٹوں کا فرق آیا، گنتی زبردستی رکوا دی گئی، دھاندلی سرعام اور کھلم کھلا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن انتخاب نہیں ایک مذاق تھا، اس میں ووٹر کی توہین کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 742176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742176/سرعام-ووٹوں-کی-دوبارہ-گنتی-جائے-تحریک-انصاف-مزید-کئی-نشستیں-کھو-بیٹھے-گی-بختاور-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org