وینزویلا کے صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
ڈرون میں سی فور دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا
5 Aug 2018 08:58
نکولس نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اور کولمبیا وینزویلا میں شرپسندی کی کوشش کر رہے ہیں، ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ حملے کی مالی معاونت کرنے والے اور کئی منصوبہ ساز فلوریڈا میں رہتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ فوجی تقریب سے خطاب کے دوران وینزویلا کے صدر نکولس میدورو ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے، حملے میں نیشنل گارڈ کے7 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون صدر کے خطاب کے دوران دھماکے سے پھٹے۔ مقامی میڈیا کے مطابق صدر نکولس میدورو نے حملے کے بعد ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اڑتی ہوئی چیز میرے سامنے پھٹ گئی جس کا شروع میں انہوں نے سوچا کہ شاید تقریب میں کوئی خرابی ہو گئی ہے مگر پھر دوسرا دھماکا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا، وینزویلا کے عوام کی حفاظت کرے گا جبکہ حکومت کے خلاف پرتشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہوتی رہیں گی۔
خبر کا کوڈ: 742517