0
Sunday 5 Aug 2018 08:58

وینزویلا کے صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

ڈرون میں سی فور دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا
وینزویلا کے صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
اسلام ٹائمز۔ فوجی تقریب سے خطاب کے دوران وینزویلا کے صدر نکولس میدورو ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے، حملے میں نیشنل گارڈ کے7 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون صدر کے خطاب کے دوران دھماکے سے پھٹے۔ مقامی میڈیا کے مطابق صدر نکولس میدورو نے حملے کے بعد ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اڑتی ہوئی چیز میرے سامنے پھٹ گئی جس کا شروع میں انہوں نے سوچا کہ شاید تقریب میں کوئی خرابی ہو گئی ہے مگر پھر دوسرا دھماکا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا، وینزویلا کے عوام کی حفاظت کرے گا جبکہ حکومت کے خلاف پرتشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہوتی رہیں گی۔
وینزویلا کے صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
 
 
صدر نکولس میدورو کا کہنا تھا کہ حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور بعض ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ دائیں بازو کی سازش ہے اور ابتدائی تحقیقات میں اس کے ڈانڈے کولمبیا سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور کولمبیا وینزویلا میں شرپسندی کی کوشش کر رہے ہیں، ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ حملے کی مالی معاونت کرنے والے اور کئی منصوبہ ساز فلوریڈا میں رہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ انتظامیہ اس کیس میں معاونت کرے گی۔
وینزویلا کے صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
 
 
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون میں سی فور دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، تاہم دھماکہ خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون ہدف پر پہنچنے میں ناکام رہے اور قریبی علاقوں میں گرے۔
خبر کا کوڈ : 742517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش