QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر کے لئے امیدوار نامزد کردیا

5 Aug 2018 18:19

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی مخالف جماعتوں نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم کے لئے امیدوار مسلم لیگ (ن) سے ہوگا جب کہ اسپیکر کے لئے پیپلز پارٹی اپنا امیدوار لائے گی اور ڈپٹی اسپیکر متحدہ مجلس عمل سے لایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے امیدوار نامزد کردیا، متحدہ اپوزیشن ان کی حمایت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے امیدوار لانے کے اعلان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ کا نام فائنل کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی مخالف جماعتوں نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم کے لئے امیدوار مسلم لیگ (ن) سے ہوگا جب کہ اسپیکر کے لئے پیپلز پارٹی اپنا امیدوار لائے گی اور ڈپٹی اسپیکر متحدہ مجلس عمل سے لایا جائے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اسپیکر کے لئے خورشید شاہ کے نام کی منظوری دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 742641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742641/پیپلز-پارٹی-نے-خورشید-شاہ-کو-اسپیکر-کے-لئے-امیدوار-نامزد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org