0
Sunday 5 Aug 2018 18:19

پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر کے لئے امیدوار نامزد کردیا

پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر کے لئے امیدوار نامزد کردیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے امیدوار نامزد کردیا، متحدہ اپوزیشن ان کی حمایت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے امیدوار لانے کے اعلان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ کا نام فائنل کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی مخالف جماعتوں نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم کے لئے امیدوار مسلم لیگ (ن) سے ہوگا جب کہ اسپیکر کے لئے پیپلز پارٹی اپنا امیدوار لائے گی اور ڈپٹی اسپیکر متحدہ مجلس عمل سے لایا جائے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اسپیکر کے لئے خورشید شاہ کے نام کی منظوری دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 742641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش