QR CodeQR Code

پی ٹی آئی سردار اختر مینگل کے مطالبات ماننے کو تیار

6 Aug 2018 17:19

بلوچستان نیشنل پاٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے کہا تھا کہ ہم نے اتحاد میں شمولیت کی دعوت پر پی ٹی آئی کے سامنے بلوچستان کے مسائل رکھے تھے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی اور سی پیک پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ بھی کیا تھا، لہٰذا ہمیں مثبت جواب ملا تو ساتھ دینے کو تیار ہوجائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے بی این پی (مینگل) کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں حمایت کے بدلے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ 3 اگست کو اسلام آباد میں نعیم الحق کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے اختر مینگل سے ملاقات کی تھی، جس میں انہیں عمران خان سے ملاقات کی دعوت اور قومی اسمبلی میں حمایت کی دعوت دی تھی۔ تاہم اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے اتحاد میں شمولیت کی دعوت پر پی ٹی آئی کے سامنے بلوچستان کے مسائل رکھے ہیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی اور سی پیک پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے، لہٰذا ہمیں مثبت جواب ملا تو ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے بھی بی این پی (مینگل) سے مذاکرات کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نعیم الحق، یار محمد رند اور چوہدری سرور نے عمران خان کو مطالبات سے آگاہ کیا تھا، جبکہ چوہدری سرور کی ذاتی مداخلت کے بعد اب تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت نے بی این پی (مینگل) کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقینی دہانی کرا دی ہے اور کہا ہے کہ بی این پی کی طرف سے جلد مثبت جواب ملے گا۔ دوسری جانب جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی بھی آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں  پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں حمایت سے متعلق بات چیت ہوگی۔ جہانگیر ترین کے رابطے پر شاہ زین بگٹی نے مثبت ردعمل ظاہر کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 742828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/742828/پی-ٹی-آئی-سردار-اختر-مینگل-کے-مطالبات-ماننے-کو-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org