0
Monday 6 Aug 2018 17:19

پی ٹی آئی سردار اختر مینگل کے مطالبات ماننے کو تیار

پی ٹی آئی سردار اختر مینگل کے مطالبات ماننے کو تیار
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے بی این پی (مینگل) کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں حمایت کے بدلے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ 3 اگست کو اسلام آباد میں نعیم الحق کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے اختر مینگل سے ملاقات کی تھی، جس میں انہیں عمران خان سے ملاقات کی دعوت اور قومی اسمبلی میں حمایت کی دعوت دی تھی۔ تاہم اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے اتحاد میں شمولیت کی دعوت پر پی ٹی آئی کے سامنے بلوچستان کے مسائل رکھے ہیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی اور سی پیک پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے، لہٰذا ہمیں مثبت جواب ملا تو ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے بھی بی این پی (مینگل) سے مذاکرات کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نعیم الحق، یار محمد رند اور چوہدری سرور نے عمران خان کو مطالبات سے آگاہ کیا تھا، جبکہ چوہدری سرور کی ذاتی مداخلت کے بعد اب تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت نے بی این پی (مینگل) کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقینی دہانی کرا دی ہے اور کہا ہے کہ بی این پی کی طرف سے جلد مثبت جواب ملے گا۔ دوسری جانب جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی بھی آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں  پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں حمایت سے متعلق بات چیت ہوگی۔ جہانگیر ترین کے رابطے پر شاہ زین بگٹی نے مثبت ردعمل ظاہر کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 742828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش