QR CodeQR Code

سرداران شہید مقاومت بین الاقوامی کانفرنس

تہران میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے یوم شہادت کی مناسبت سے بین الاقوامی کانفرنس

8 Aug 2018 16:46

بین الاقوامی سرداران شہید مقاومت کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی یاد میں فرزند امام کے نام سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی یاد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں عظیم الشان بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ فرزند امام کے نام سے بین الاقوامی کانفرنس کل بروز جمعرات سرداران شہید مقاومت، موسسہ العارف، شہید کے خاندان اور پیروان شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی طرف سے تہران میں منعقد ہو گی جس میں بین الاقوامی شخصیات خطاب کریں گی۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کا دعوتی کلپ ایران کی سرکاری ٹی وی سے نشر کیا گیا ہے۔
 
اس کانفرنس میں شہید کے ورثاء کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس میں شہید کے اکتیسویں یوم شہادت کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو کلپ نشر کئے جائیں گے۔ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی پاکستان کی سرزمین پر حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ کے نمائندے اور تشیع پاکستان کے دینی راہنما تھے جن کو استعماری دہشت گردوں نے پاکستان کے شہر پیشاور میں اپنے دینی مدرسہ جامعہ معارف اسلامی میں شہید کر دیا تھا۔

 

ٹی وی کلپ


خبر کا کوڈ: 743308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743308/تہران-میں-شہید-قائد-علامہ-عارف-حسین-الحسینی-کے-یوم-شہادت-کی-مناسبت-سے-بین-الاقوامی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org