0
Wednesday 8 Aug 2018 16:46
سرداران شہید مقاومت بین الاقوامی کانفرنس

تہران میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے یوم شہادت کی مناسبت سے بین الاقوامی کانفرنس

تہران میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے یوم شہادت کی مناسبت سے بین الاقوامی کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی یاد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں عظیم الشان بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ فرزند امام کے نام سے بین الاقوامی کانفرنس کل بروز جمعرات سرداران شہید مقاومت، موسسہ العارف، شہید کے خاندان اور پیروان شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی طرف سے تہران میں منعقد ہو گی جس میں بین الاقوامی شخصیات خطاب کریں گی۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کا دعوتی کلپ ایران کی سرکاری ٹی وی سے نشر کیا گیا ہے۔
 
اس کانفرنس میں شہید کے ورثاء کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس میں شہید کے اکتیسویں یوم شہادت کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو کلپ نشر کئے جائیں گے۔ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی پاکستان کی سرزمین پر حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ کے نمائندے اور تشیع پاکستان کے دینی راہنما تھے جن کو استعماری دہشت گردوں نے پاکستان کے شہر پیشاور میں اپنے دینی مدرسہ جامعہ معارف اسلامی میں شہید کر دیا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 743308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش