QR CodeQR Code

پاکستان کو ستمبر تک آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا، اسد عمر

8 Aug 2018 18:25

ایک خصوصی انٹرویو میں متوقع وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو شدید قسم کے معاشی بحران کا سامنا ہے، بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ڈالر بانڈز بھی جاری کئے جا سکتے ہیں، پاکستانی معیشت کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کی منظوری پارلیمنٹ سے ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ستمبر تک پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا، ملکی معشیت کو لاحق مسائل کے حل کیلئے ڈالر بانڈز کے اجراء سیمت دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے ملکی معشیت کولاحق مسائل کے حوالے سے کہا کہ آئندہ حکومت کی معاشی حکمت عملی میں تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا جبکہ ڈالر بانڈز کا اجراء اور آئی ایم ایف سے قرض سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر تک پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو شدید قسم کے معاشی بحران کا سامنا ہے، بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ڈالر بانڈز بھی جاری کئے جاسکتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کی منظوری پارلیمنٹ سے ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 743328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743328/پاکستان-کو-ستمبر-تک-آئی-ایم-ایف-پروگرام-کے-بارے-میں-فیصلہ-کرنا-ہوگا-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org