0
Wednesday 8 Aug 2018 18:25

پاکستان کو ستمبر تک آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا، اسد عمر

پاکستان کو ستمبر تک آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ستمبر تک پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا، ملکی معشیت کو لاحق مسائل کے حل کیلئے ڈالر بانڈز کے اجراء سیمت دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے ملکی معشیت کولاحق مسائل کے حوالے سے کہا کہ آئندہ حکومت کی معاشی حکمت عملی میں تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا جبکہ ڈالر بانڈز کا اجراء اور آئی ایم ایف سے قرض سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر تک پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو شدید قسم کے معاشی بحران کا سامنا ہے، بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ڈالر بانڈز بھی جاری کئے جاسکتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کی منظوری پارلیمنٹ سے ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 743328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش