QR CodeQR Code

سعید غنی نے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جھوٹوں کا سردار قرار دیدیا

12 Aug 2018 23:52

نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور نومنتخب رکن سندھ نے کہا کہ پولیس کو غیر سیاسی کرنے کے اعلان سے پہلے عمران اسماعیل یاد رکھیں کہ گورنر شپ بھی ایک غیر سیاسی عہدہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل جھوٹوں کے سردار ہیں اور یہی خوبی دیکھ کر عمران نیازی نے انہیں سندھ کے گورنر کیلئے نامزد کیا ہے۔ نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران اسماعیل عوام کے ووٹوں سے نہیں، بلکہ جھرلو کے ذریعے منتخب ہوئے ہیں، عمران نیازی، ایم کیو ایم کے زیر سایہ سندھ کو مسخر کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑ کر پی ٹی آئی کا گند صاف کریں، بیانیہ ایم کیو ایم کا اور زبان پی ٹی آئی کی ہے، پولیس کو غیر سیاسی کرنے کے اعلان سے پہلے عمران اسماعیل یاد رکھیں کہ گورنر شپ بھی ایک غیر سیاسی عہدہ ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر نے کہا کہ میئر کراچی کے لئے نہیں، عمران اسماعیل اپنے دوست وسیم اختر کیلئے آمرانہ اختیارات مانگ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 744242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744242/سعید-غنی-نے-نامزد-گورنر-سندھ-عمران-اسماعیل-کو-جھوٹوں-کا-سردار-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org