QR CodeQR Code

چین کو سمندر تک رسائی دینے کی وجہ سے امریکہ پاکستان کے گرد جال تیار کر رہا ہے، عبداللہ حسین ہارون

13 Aug 2018 09:47

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت پاک امریکہ تعلقات کی حالت خراب ہے، خرابی وجہ یہ ہے کہ پاک چین معاشی راہداری کے ذر یعے پاکستان نے چین کو شمالی بحریہ عرب کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ چین کو سمندر تک رسائی دینے کی وجہ سے امریکہ، پاکستان سے ناراض ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاک امریکہ تعلقات کی حالت خراب اور پاکستان کے گرد جال تیار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ نگران وزیر خارجہ بننے کے بعد عبداللہ حسین متعدد بار ان خیالات کا اظہار کر چکے ہیں، ان کے علاوہ کسی اور پاکستانی عہدیدار نے کبھی امریکہ کی شدید ناراضگی کی وجوہات پر روشنی نہیں ڈالی۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاک چین معاشی راہداری کے ذر یعے پاکستان نے چین کو شمالی بحریہ عرب کے ساتھ جوڑ دیا ہے یہ مختصر زمینی راستہ چین کو اہم فوجی اور معاشی فوائد پہنچائے گا۔


خبر کا کوڈ: 744284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744284/چین-کو-سمندر-تک-رسائی-دینے-کی-وجہ-سے-امریکہ-پاکستان-کے-گرد-جال-تیار-کر-رہا-ہے-عبداللہ-حسین-ہارون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org